
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر دو تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ اسمبلیوں سے فوراً مستعفی ہوجانا چاہیئے۔
پیش کی گئی پہلی تجویز میں کہا گیا کہ اسمبلیوں سے ساری اپوزیشن مستعفی ہوجائے تو فائدہ ہوگا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔
جبکہ دوسری تجویز میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی سے بائیکاٹ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی سے رابطہ کیا جانا چاہیئے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفے سے متعلق سفارشات تیار کرلی ہیں۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں لانگ مارچ اور مہنگائی مارچ سمیت پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر میر کبیر، حافظ حمداللہ، کاشف رندھاوا اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں اور کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہیے اور استعفے بھی دینے چاہئیں۔
اجلاس میں لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News