Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست کا ایک کردار طاقت کے ذریعے فساد اورانتشار کو روکنا ہے ، حافظ طاہر اشرفی

Now Reading:

ریاست کا ایک کردار طاقت کے ذریعے فساد اورانتشار کو روکنا ہے ، حافظ طاہر اشرفی

حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ریاست کا ایک کردار ماں جیسا ہے اور دوسرا کردار طاقت کے ذریعے فساد اورانتشار کو روکنا ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں نمازجمعہ کے اجتماعات میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگرکوئی توہین کرتابھی ہے تو اس کے لیے قانون موجود ہے ، جس طرح توہین ایک جرم ہے اسی طرح کسی پر توہین مذہب ،توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا بھی سنگین جرم  ہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ کی طرح انتہا پسندی کیخلاف بھی مل کرجنگ لڑنی ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ آج تمام علما ومشائخ، ذاکرین نے وزیراعظم کے بیان اور کورکمانڈرکمانفرنس کے اعلامیے کی بھی حمایت کی ہے ، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طورپر لیں اور ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائیگا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک کے تمام جید علما نے سری لنکن سفارتخانے میں سری لنکن سفیر سے معافی مانگی ہے ، توہین رسالت اورتوہین مذہب کے قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے ملک گیر مہم چلائی جائیگی ، کل لاہور میں مسیحی برادری کی قیادت کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ توہین مذہب اورتوہین رسالت کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنیوالوں سے نپٹیں گے ، شدت پسندی ایک زہر بن چکا ہےاس کا تدارک کرنا ہوگا ، سری لنکن شہری کے بچوں کی یونیورسٹی سطح تک تعلیم کے لیے بحریہ ٹاؤن کی طرف اہم اعلان کیا جائیگا ، سوشل میڈیا استعمال کرنیوالوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سانحہ سیالکوٹ کی ویڈیوز ہٹادیں.

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ریاست کے دو کردارہیں،ریاست کبھی بھی جھکتی نہیں ہے ، ریاست کا ایک کردار ماں جیساہے اور دوسرا کردار طاقت کے ذریعے فساد اورانتشار کو روکنا ہے ، ٹی ایل پی سے مذاکرات کا نتیجہ ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی انہوں نے بھی مذمت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر