Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی جسمانی نشوونما کے لئے اہمیت کی حامل ہے، ایڈمن ڈائریکٹر لیسکو

Now Reading:

غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی جسمانی نشوونما کے لئے اہمیت کی حامل ہے، ایڈمن ڈائریکٹر لیسکو

 لیسکو کے زیر انتطام گرلز ہائی اسکول علامہ اقبال ٹاؤن میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی جانب سے مختلف رنگانگ ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر، اسسٹنٹ منیجر توصیف ایاز،پرنسپل گرلز ہائی اسکول علامہ اقبال ٹاؤن راحیلہ رانی، پرنسپل بوائز ہائی اسکول شالامار شجاعت احمدسمیت اساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

طلباء کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کے لئے خصوصی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

طلباء و طالبات کی جانب سے ریلے دوڑ، رسہ کشی، ایروبک،ہرڈل ریس، باسکٹ بال، چاٹی دوڑ، سکپنگ روپ،فوک ڈانس، بیک ریس، سپون ریس،بلاک ریس، میوزیکل چیئر، ٹگ آف وار سمیت دیگر کئی مقابلوں میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے اسپورٹس نہایت اہمیت کی حامل ہے،طلباء و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہیے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے ایونٹس دیگر اسکولوں میں بھی منعقدکئے جائیں گے۔

ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے تمام اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے یہ عہد لیا کہ آپ تمام اپنے مقدس پیشے کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر تمام کامیاب طلباء اور طالبات کو انعامات دیئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر