Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلی تعصب برتنے پر یارکشائر نے 16 رکنی کوچنگ اسٹاف کو برطرف کر دیا

Now Reading:

نسلی تعصب برتنے پر یارکشائر نے 16 رکنی کوچنگ اسٹاف کو برطرف کر دیا

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر نے نسلی تعصب برتنے پر 16 رکنی کوچنگ اسٹاف کو برطرف کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر نے  یہ اقدام پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے لگائے گئے الزام کے بعد کیا.

یارکشائر کرکٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن موکسن اور فرسٹ الیون کے کوچ اینڈریو گالے نے آج 3 دسمبر کو کلب کو چھوڑ دیا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ کوچنگ ٹیم کے دیگر ارکان کو بھی کلب سے ہٹادیا گیا ہے۔

کلب کا کہنا ہے کہ نئے ڈائریکٹر آف کرکٹ اور نئی کوچنگ ٹیم کا انتخاب جلد عمل میں لایا جائے گا۔یارکشائر کے مطابق مجموعی طور پر 16 افراد کو فارغ کیا گیا جن میں پویلین فزیوتھراپی کلینک کے فراہم کردہ بیک روم میڈیکل ٹیم کے 6 ارکان بھی شامل ہیں۔یارکشائر کرکٹ کلب کے نئے چیئرمین لارڈ کملیش پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشکل تھا لیکن کلب کے بہترین مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ عظیم رفیق نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پر بھی نسلی تعصب کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر