Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ میں دھند کے باعث کار نہر میں جا گری

Now Reading:

گوجرانوالہ میں دھند کے باعث کار نہر میں جا گری

گوجرانوالہ میں شدید دھند کے باعث کار نہر میں جا گری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سادھوکی بیگ روڈ پر دھند کے باعث کار نہر اپرچناب میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار 1 شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ریسکیو آپریشن کے ذریعے زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سوار کار میں 80 لاکھ روپے لے کر جارہے تھے، جوکہ کار سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی بہت سی وجوہات میں سے دھند ، تیز رفتاری، اناڑی ڈرائیور، ٹریف قوانین کی پابندی نا کرنا شامل ہیں۔

ملک بھر میں سڑکوں کی ابتر حالت بھی ان حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے، ٹریفک کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سڑکوں کی حالت بہتر کرنا اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر