Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، اسد عمر

Now Reading:

ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اسد عمر نے چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی  جبکہ پاکستان کے تقابلی فوائد کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات سے بھی  آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  نےکہا کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں

اجلا س میں معاون خصوصی سی پیک امور خالد منصور نےکہا کہ سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

خالد منصور کا مزید کہناتھا کہ سرمایہ کاری کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ،فریم ورک کے بعد سرمایہ کاروں کو اپنے کام شروع کرنے اور چلانے میں آسانی ہوگی۔

 نمائندہ چائنا چیمبر نےکہا کہ سفری پابندیاں ختم ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے دوروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

 اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک امور خالد منصور نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں چائنا چیمبر آف کامرس فار ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کے وفد نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر