
شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلسوم علی نے عائزہ خان سے اپنی دوستی کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ عائزہ خان اور تُرک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ گلسوم علی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ادکارہ گلسوم نے کہا کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔
انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ’پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں‘۔
گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
جبکہ اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے لکھا کہ’گلسوم علی، آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ کے لیے بہت سارا پیار‘۔
اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ ’امید ہے کہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملوں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News