Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان رینجرز سندھ کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی میں مشترکہ کارروائی

Now Reading:

پاکستان رینجرز سندھ کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی میں مشترکہ کارروائی

پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے 3 افراد کو لوٹا تھا اور پولیس کے آنے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے جس میں ملزم کے دو ساتھی گرفتار ہو گئے تھے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔

خیال رہے کہ دوران تفتیش ملزم نے 2021 میں اپنے ساتھیوں سائل عرف مالو،عامر محمد، شیر خان، ظاہر اور ارسلان کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملزم کے ایک ساتھی عامر محمد کو پہلے ہی رینجرز نے 20 ستمبر 2021 کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا اور اب گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر