Advertisement

تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ”تحریک کرپشن “ رکھ لینا چاہیے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کر کے ”تحریک کرپشن “ رکھ لینا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے بچوں کے سامنے بھی حسب روایت آپ جھوٹ اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے سے باز نہیں آئے، بچوں کی تقریب کو بھی سیاسی تھیٹر بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ”صاف چلی شفاف چلی“ کو بیچ چوراہے رسوا کر دیا ہے، تین سالوں میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی دوسری رپورٹ میں پی ٹی آئی کو کرپٹ ترین حکومت قرار دیا گیا ہے، تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کر کے ”تحریک کرپشن “ اور ”تحریک چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چندے اور زکوٰة کی برکتوں سے تحریک انصاف وجود میں آئی کرپشن کے اثر رسوخ سے ان کی حکومت چل رہی ہے، پولیس میں اصلاحات لانے والی جماعت نے پولیس کو بھی کرپٹ ترین ادارے کا کریڈٹ دلوادیا ہے، عمران خان پاکستان میں کرپشن کے قلعے تعمیر کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کرپشن کا شور مچانے والا شخص خود کرپشن کا بے تاج بادشاہ ثابت ہوا ہے، قومی دولت کو اپنے وزیروں، مشیروں اور دوستوں میں ریوڑیوں کی طرح بھانٹا جا رہا ہے، وفاق اور پنجاب میں کرپشن میں ریس لگی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں ہر روز عمران خان کی حکومت کی کرپشن کی نئی کہانیاں اور قصے قوم کو سننے کو ملے ہیں، بے شرم ٹولہ ابھی بھی ڈھٹائی سے کہتا ہے ہم صادق و امین ہیں۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے ڈپٹی بیورو چیف بول نیوز خاور عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ بلدیاتی انتخابات حکومت وقت پر کروائے گی لانگ مارچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کی تاریخ دی نہیں ڈالی ہے، ہم کسی ایسے الیکشن کو قبول نہیں کرتے جس میں یہ اپوزیشن ہوں، مریم بی بی آڈیوز جاری ہی اس لیے کرتی ہیں کہ دباؤ ڈال کر رٹ پٹیشن کے ذریعے سزائیں معاف کروائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کیمپین کرنا پیپلزپارٹی کا جمہوری حق ہے، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فیکٹریوں کے اندر سیکورٹی نہیں دے سکتا، بلدیاتی انتخابات میں کیمپین کرنا پیپلز پارٹی کا جمہوری حق ہے، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فیکٹریوں کے اندر سیکورٹی نہیں دے سکتا۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ جہاں انہیں کہا جاتا ہے وہاں وہ سکیورٹی فراہم کرتے ہیں، سیالکوٹ ایک بدقسمت سانحہ ہوا، پنجاب حکومت سکیورٹی کے حوالے سے نئے سرے سے تحقیقات و انتظامات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی
دورہ سعودیہ کا دوسرا روز؛ وزیر اعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے
پشاور: تحصیل کونسل کی چیئرمین کی خالی نشستوں پر پولنگ جاری
سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
ان لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں، سعد رفیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version