Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرِ صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر، چیف پلاننگ آفیسرعبد الحق بھٹی، پروفیسرجاوید چوہدری، سی اینڈ ڈبلیو کے افسران اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ڈی سی بہاول نگرنے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہاول نگر میڈیکل کالج میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی سی بہاول نگر نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر یاسمین کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول نگر میڈیکل کالج میں اکیڈمک بلاک فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اکیڈمک بلاک میں جدید لیکچر تھیٹرز اور کلاس رومز بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو بہاول نگر کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، بہاول نگر میڈیکل کالج میں آڈیٹوریم بھی بنایا جائے گا، ڈی سی بہاول نگر میڈیکل کالج کی سائٹ کا خود دورہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کئے جا رہے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں 11 بڑے سرکاری ہسپتال بنا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر