Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی سطح پر مربوط روابط دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا موجب ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

عوامی سطح پر مربوط روابط دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا موجب ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوامی سطح پر مربوط روابط دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا موجب ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسعید مو سے علی کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

 دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خارجہ نے صومالیہ کے وزیر خارجہ کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، عوامی سطح پر مربوط روابط دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا موجب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 2000 کے قریب صومالی طلباء پاکستان میں زیر تعلیم ہیں، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لیے مفاہمت نامے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Advertisement

  انہوں نے کہا کہ ہم صومالیہ کے ساتھ سائنسی, تکنیکی, دفاعی اور سفارتی شعبوں میں اپنی مسلسل معاونت کیلئے تیار ہیں، پاکستان نادرا کے ذریعے صومالیہ کے قومی ڈیٹا بیس کے قیام کے ساتھ ساتھ فوجی تربیتی کورسز میں بھی معاونت کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔

  مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم صومالیہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان مارچ 2022 میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، یکے بعد دیگرے دو وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں کی میزبانی، مسلم امہ کیلئے پاکستان کی سنجیدہ سوچ کی ترجمانی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کو مسلم امہ کی مستحکم آواز جانتے ہوئے اسلامو فوبیا، امن و سلامتی اور دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے او آئی سی کے موثر کردار کا متقاضی ہے، چالیس سال کی جنگ و جدل کے بعد افغانستان میں قیام امن کا موقع میسر آ رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے اثرات ہمسایہ ممالک، خطے اور دنیا بھر کیلئے مضر ہو سکتے ہیں، ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔

  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ستاون مسلم ممالک کی آواز کی حامل او آئی سی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

صومالیہ کے وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے عمدہ انتظامات کو سراہتے ہوئے، پرخلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر