
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہےکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ووٹنگ کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ہرممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے حکم مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینےمتعلق امور میں وزارت آئی ٹی مکمل فعال ہے۔
سید امین الحق نے کہاکہ ایسا ممکن نہیں کہ آئی ووٹنگ یا ای وی ایم کے معاملے پر وزارت آئی ٹی خود کو الگ رکھ سکے،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزارت آئی ٹی آئی ووٹنگ سے خود کو الگ رکھنا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ آئی ٹی ووٹنگ کے معاملے پر ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں، شیخ رشید
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹیکنیکل معاونت درکار ہوتی ہے وزارت آئی ٹی فوری طور پر اس کا جواب دیتی ہے۔
سید امین الحق نے مزید کہاکہ آئی ووٹنگ کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن انتظامات کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News