Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب کا بوجھ پڑے گا ، شیخ رشید

Now Reading:

منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب کا بوجھ پڑے گا ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب کا بوجھ پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی پر سترہ فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا ، تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے نارکوٹکس  شیخ راشد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پر پارٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے لال حویلی بھرپور حمایت کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ایپنک سے لنک روڈ،نالہ لئی روڈ منظور ہوا ہے ، فروری تک ٹینڈر ہو جائیں گے ، ماں بچہ اسپتال جلد شروع ہو جائیگا ، آر آئی یو مخالفین کا اسپتال ہے لیکن ہم نے 35کروڑ کی لاگت سے مشینیں لگوائی ہیں تاکہ غریب کا مفت علاج ہوسکے۔

ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے نارکوٹکس نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھی وارڈ بنا رہے ہیں تاکہ غریب کا علاج ہو ، مہنگائی کا ایشو پوری دنیا میں ہے ، وزیراعظم عمران خان کام کر رہے ، مہنگائی کو نیچے لائیں گے۔

Advertisement

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ چودہ سال پہلے بھی نالہ لئی کا افتتاح کیا اس کا نام شیخ رشید ایکسپریس وے رکھا ، چھ ہزار کنال اراضی کو کم کر کے 600کنال پر لے آئیں ہیں ، نالہ لئی ایکسپریس وے بننے سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں یونیورسٹیاں بنا دی ہیں ، ہمارا ووٹ بینک بڑا ہے ، دو حلقوں میں ہمارے مسئلے ہیں اگر ہم مل کر الیکشن لڑیں گے تو ہمیں کوئی ہرا نہیں سکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے شیخ رشید سے کہا کہ ہم مل کر مضبوط امیدوار لیکر آئیں گے جس پر بات کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام علاقوں سے گیس بحران ختم ہو جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر