
ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا ہےکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے نتائج پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اسلم گل کے پاس پیپلزپارٹی کا ٹکٹ نہ ہوتا تو زیادہ ووٹ پڑتے، لاہورضمنی الیکشن میں 4 لاکھ سے زائد ووٹ تھے 87 ہزار پڑے۔
انہوں نے کہاکہ کل لاہور میں 18 فیصد سے کم عوام نے ووٹ ڈالا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
ڈاکٹرشہبازگل نے کہاکہ نوجوانوں کو موقع دینا عمران خان کا وژن ہے، کھیل کسی بھی قوم کی ز ندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسپورٹس کسی بھی قوم کیلئے اہم ہے، کھیلوں کی وجہ سے قومیں فخرکرتی ہیں، کھیل کو بہت نقصان پہنچایاگیا،میدان آباد نہیں تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ معیشت بہتر ہورہی ہے،حکومت ہرشعبے میں کام کرے گی،ہمیں 3 سال اس گند کو صاف کرنے میں لگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News