بابراعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی رکی پونٹنگ کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خوشیوں سے بھرپور رہا جہاں قومی ٹیم نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا وہیں درجنوں ریکارڈ بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کیے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لیے یہ سال بہترین رہا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز سمیت ایک سال میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
خیال رہے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے پاس ہے جنہوں نے 2021 میں 2 ہزار سے زیادہ رنز اسکور کرکے ناقابل شکست ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
AdvertisementThe king of limited-overs cricket 👑
Babar Azam will only be the second batter after Ricky Ponting to end the year as the top-ranked batter in ODIs and T20Is 👏#Pakistan pic.twitter.com/LqhrrfNa2w
— Cricwick (@Cricwick) December 23, 2021
آسٹریلیا کو بطور کپتان دو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان اور نامور بلے باز رکی پونٹنگ نے 2005 میں ایک ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب تک برقرار تھا۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں سال کے اختتام پر واحد بلے باز تھے جو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ وہ رواں سال کے اختتام پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کے نمبر ون بیٹر ہیں۔
واضح رہے چند ہفتے قبل بابراعظم سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن چھن گئی تھی تاہم انہوں نے سال کے اختتام پر یہ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے اور وہ اب وائٹ بال کرکٹ کے نمبر ون بلے باز ہیں جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی نویں پوزیشن ہے اور یوں وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
