Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں جنوری کے پہلے ہفتے میں ریسکیو 1122 شروع کردیں گے، شیخ رشید

Now Reading:

اسلام آباد میں جنوری کے پہلے ہفتے میں ریسکیو 1122 شروع کردیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جنوری کے پہلے ہفتے میں ریسکیو 1122 شروع کردیں گے۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلیو ایریا غوثیہ پلازہ آگ لگے مقام کا دورہ کیا ، ڈی سی اسلام آباد نے آگ کی جگہ کا معائنہ کروایا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بروقت آگ پر قابو پالیا ہے ، ڈی اسلام آباد موقع پر موجود ہیں ، بروقت امدادی کام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  فائر فائٹر ریسکیو ٹیموں نے گیارہ لوگوں کی جان بچائی ہے ، اسلام آباد میں جنوری کے پہلے ہفتے میں 1122 شروع کردیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مالک کے خلاف پرچہ اور گرفتاری کے آرڈر دیے ہیں کہ اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی دار الحکومت کے بڑے بزنس ایریا غوثیہ پلازہ جناح ایونیو بلیو ایریا کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

بیسمنٹ اور پلازہ میں قائم تمام دفاتر کے لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی آگ پر کسی حد تک قابو پایا گیا تھا مزید آگ کو  بجھانے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔

پلازہ میں سیڑھیوں کے راستے میں دھواں بھر گیا تھا، دوسری اور تیسری منزل میں  پھنسے لوگوں کو سیڑھی لگا کر نکالا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر