
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیرِ صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کمشنر لاہور آفس کے پاس پی سی پی کی تمام شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے، کمشنر لاہور آفس سے متعلقہ شکایات کے ازالہ پر مثبت فیڈبک 55 فیصد رہا ہے۔
بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلع لاہور میں 47 فیصد، قصور 32، ننکانہ 47 جبکہ شیخوپورہ میں 29 فیصد مثبت فیڈ بیک رہا۔
کمشنر لاہور نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے جائزے کیلئے ہفتہ وار ڈی سیز کی باقاعدہ مٹنگ طلب کر لی۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی ہر شکایت کو متعین اوقات میں مثبت تکمیل ضروری ہے، تمام ڈی سیز زیر التوا شکایات کے ازالہ کیلئے تمام ضلعی افسران کو جوابدہ بنائیں،جن شہریوں کی شکایات کا مثبت ازالہ ہوتا ہے ان کو رابطہ کر کے آگاہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News