Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے مزید 8 ممالک پر سفری پابندیاں عائدکردیں

Now Reading:

پاکستان نے مزید 8 ممالک پر سفری پابندیاں عائدکردیں

این سی او سی نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر کیٹیگری سی کے ممالک میں اضافہ کر دیا۔

این سی او سی کے مطابق کیٹیگری سی ممالک کی لسٹ 7 سے بڑھا کر 15 کردی گئی ،جس میں جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، ہنگری، آئرلینڈ ، کروشیا، سلووینیا، ویتنام، پولینڈ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے اور نمیبیا شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال، فضائی سفر اور کیٹیگری سی لسٹ کا جائزہ لیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ان ممالک سے اشد ضروری سفر خصوصی اجازت پر ہی ہوسکے گا۔

اومی کرون 38 ممالک تک پہنچ گیا ہے، ڈبلیو ایچ او

Advertisement

این سی او سی کا کہنا ہےکہ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان کے لیے سفر خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے بعد ممکن ہوگا۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہےکہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی ، 6 سال اور زائدعمرکے پاکستانیوں، غیرملکیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

اس کےعلاوہ بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلےکیاگیا پی سی آرٹیسٹ دکھانا بھی لازمی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر