Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلویز کی 4 سال میں 200 ارب روپے کی کمائی

Now Reading:

پاکستان ریلویز کی 4 سال میں 200 ارب روپے کی کمائی

پاکستان ریلویز نے گزشتہ 4 سال کے دوران 200 ارپے سےز ائد کا ریونیو کمایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 4 برسوں کے دوران پاکستان ریلوے نے ناصرف 200 ارب روپے کا ریونیو کمایا ہے بلکہ اداراہ جاتی اخراجات میں بھی کمی کی ہے۔

وزارت ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے مالی سال 18-2017 کے دوران 49 ارب 57 کروڑ روپے، 19-2018 میں 54 ارب 51 کروڑ روپئ، 20-2019 میں 47 ارب 58 کروڑ روپے اور 21-2020 میں 48 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔

متعلقہ خبر: مختلف ٹرینوں پر چھاپے ، بغیر ٹکٹ کے مسافر پکڑے گئے

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وبا سے قبل ملک بھر میں 71 ٹرینیں چلا کرتی تھیں تاہم مارچ 2020 میں انہیں بند کردیا گیا، وبا کے دوران ہی پاکستان ریلوے نے معطل ٹرینوں کو مرحلہ وار فعال کیا۔ اس وقت 45 ٹرینیں چل رہی ہیں۔

Advertisement

وقت کی پابندی کے حوالے سے ریلوے حکام نے کہا کہ 21-2020 کے دوران پاکستان ریلوے کی ٹرینیں کی آمد ورفت میں وقت کا پابندی خاص رکھا گیا، ٹرینوں کی پابندی وقت کی شرح 74 فیصد رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ریلوے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے

ریلوے حکام نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث 2 کروڑ ریلوے مسافروں کا اضافہ ہوا۔ یہی ہماری کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل قومی اسمبلی میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا تھا کہ ریلوے کو 3 سال میں 119 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر