Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیلٹا وائرس امریکی اسپتالوں کے لیے منافع بخش دھندا بن گیا

Now Reading:

ڈیلٹا وائرس امریکی اسپتالوں کے لیے منافع بخش دھندا بن گیا
ڈیلٹا وائرس

ڈیلٹا وائرس

امریکا میں ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ تشویشناک صورت اختیار کرگیا ہے اور اسپتال انتظامیہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھارہی ہے۔ 

امریکا میں ڈیلٹا وائرس کے کیسوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور وائرس سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہوگئی ہے جب کہ اسپتالوں میں داخل ڈیلٹا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 56 ہزار بتائی جارہی ہے جن میں 14 ہزار انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

دوسری جانب ڈیلٹا وائرس امریکی اسپتالوں کے لیے منافع بخش دھندا بن گیا ، اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل فی مریض کے علاج کا خرچہ 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کورونا کی ڈیلٹا قسم سے بچاؤ کیلیے کون سی ویکسین موثر ہے ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت وارڈ سمیت مختلف ٹیسٹوں ، ایمر جنسی سروسس اور ماہر ڈاکٹروں کے یومیہ معائنے کی سہولیات کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کا بل 12 لاکھ ڈالرز بن رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نئے اومیکرون وائرس سے زیادہ ڈیلٹا مہلک ثابت ہوا ہے اور نیا اومیکرون وائرس اس وقت 36 ممالک میں پایا گیا ہے جب کہ امریکہ کی ایک تہائی ریاستوں میں اس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حیران کن طور پر پاکستان نے 17 ممالک کی پروازوں پر پابندی لگائی ہے جن میں جنوبی افریقی ممالک اور مشرقی یورپین ممالک تو شامل ہیں لیکن مغربی یورپ کے ممالک اور امریکی پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی جہاں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہے امریکی وزارت صحت نے بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کو ڈیلٹا وائرس سے کم خطرناک قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر