Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی سطح پر اسمارٹ فون کے استعمال میں ویڈیو اسٹریمنگ کا پہلا نمبر

Now Reading:

عالمی سطح پر اسمارٹ فون کے استعمال میں ویڈیو اسٹریمنگ کا پہلا نمبر

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اسمارٹ فون پر سب سے زیادہ کونسی شے استعمال ہورہی ہے۔

مسیجنگ نہیں، واٹس ایپ نہیں، اور تصاویر بھی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اسمارٹ فون سے انٹرنیٹ پر ویڈیو اسٹریمنگ کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ اب آپ جان سکیں گے کہ آخر ہر کمپنی ویڈیو اسٹریمنگ پر زور کیوں دے رہی ہے؟

           دوہزار کے پورے عشرے میں فون سادہ تھے تو اس وقت ایس ایم ایس کا رحجان پوری دنیا پر حاوی تھا۔ اس کے بعد ویب سرفنگ اور اب یوٹیوب اور دیگر ویڈیو اسٹریمنگ کا دور شروع ہوا ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ لوگ اخبار نہیں پڑھ رہے، کتابوں کا رحجان کم ہوگیا ہے اور وبا کے دنوں میں لوگوں نے ایئرمیٹ، ہووا اور زوم سے اسباق پڑھے، اسی پر دوستوں کی خبر لی اور اسی ویڈیو اسٹریمنگ سے رابطہ کیا۔

Advertisement

پھر یوٹیوب کا استعمال بڑھا جو اب دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ٹی وی چینل بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فون کا 49 فیصد استعمال ویڈیو دیکھنے یا ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے ہورہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ہوئے یوٹیوب نے بھی پریمیئر کے آپشن پیش کئے جو اب عام ہوچکےہیں۔

دوسرے نمبر پر سوشل میڈیا رہا جس کا حصہ 19 فیصد ہے، ویب سائٹ پر جاکر پڑھنا اور معلومات میں اضافے کا حصہ بہت ہی کم رہا یعنی صرف 13 فیصد ہے۔ مسیجنگ کی شرح چار فیصد اور گیمنگ 4 فیصد تک ہی رہی۔

اسی تناظر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فی سیکنڈ یوٹیوب کے ہزاروں نئے چینل بن رہے ہیں اور وہی چینل سوشل میڈیا پر بھی حاوی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر