بوائے فرینڈ
بوائے فرینڈ سے بات کرنے کا جھوٹ پکڑے جانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں لڑکی چھٹی منزل سے نیچے گرگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 16 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے چھپ کر باتیں کررہی تھیں کہ اس دوران لڑکی کے والدین نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر وہ خوفزدہ ہوگئی اور گھر سے بھاگنے کا پلان بنانے لگی۔
نوجوان لڑکی نے ایک بیگ میں اپنے کپڑے، چپل اور ضروری سامان رکھا اور کھڑکی سے نیچنے اترنے کا پلان بنایا لیکن بدقسمتی سے اس کا گھر چھٹی منزل پر تھا اور نیچے اترنے کے لیے کسی قسم کی سپورٹ موجود نہ تھی۔
لڑکی نے رسی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی جس پر اس نے اپنی اور اپنی والدہ کی بہت ساری ساڑیاں اکھٹا کیں اور سب کو گھٹان لگاکر آپس میں جوڑ کر ایک رسی بنادی جس کی مدد سے اس نے نیچے اترنے کی کوشش کی جس میں اسے کامیابی نہ ملی۔
رپورٹس کے مطابق 16 سالہ لڑکی ابھی تھوڑی ہی نیچے گئی تھی کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور چھٹی منزل سے نیچے جاگری جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں، وہاں موجود لوگوں نے بھاگ کر لڑکی کو اٹھایا اور گھر والوں کو اطلاع دے کر اسے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا کہ لڑکی کو کمر میں شدید چوٹ آئی ہے اور وہ ابھی بات کرنے کے قابل نہیں ہے تاہم لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ہی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
