Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر لاہور نے ریونیو عدالت کے ذریعے فیصلوں کو افسران کی کارکردگی کا پیمانہ قرار دے دیا

Now Reading:

کمشنر لاہور نے ریونیو عدالت کے ذریعے فیصلوں کو افسران کی کارکردگی کا پیمانہ قرار دے دیا

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ریونیو عدالت کے ذریعے فیصلوں کو افسران کی کارکردگی کا پیمانہ قرار دے دیا ہے۔

 کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ریونیو اہداف پیش رفت کیلئے لاہور سمیت پوری ڈویژن کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور نے گرداوری ڈیجیٹلائزیشن، دیہی مراکز مال، پٹوریوں کی بھرتی و کھادوں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ گرداوری ڈیجیلائزیشن میں ہر روز تیزی ضروری ہے 100 فیصد ہدف حاصل کرنا ہے، افسران ریونیو عدالت کو باقاعدہ کریں اور فیصلے کر کے شہریوں کو ریلیف دیں۔

انہوں نے ریونیو عدالت کے ذریعے فیصلوں کو افسران کی کارکردگی کا پیمانہ قرار دے دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید منور عباس بخاری، اے ڈی سی آر الیاس تنویر چیمہ نے شرکت کی، تمام ڈی سیز و اے ڈی سی آرز نے بھی بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دیہی مال مراکز بڑی سہولت ہیں، گرداوری ڈیجیٹیلائزیشن سے ریونیو مسائل کا حل ہوگا، مشتری منادی کے ذریعے قبضہ میں لی گئی کھاد و اجناس کو فروخت کرائیں، کسانوں کی مدد کریں مساجد و اعلانات کے ذریعے مشتری منادی کرائیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ ریونیو فیصلوں و اہداف کو یقینی بنانے کیلئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کرتا ہوں، ڈی سیز و اے سیز اپنے فیصلے بی او آر کے پورٹل پر بر وقت اپ لوڈ کریں۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں گرداوری ڈیجیٹلائزیشن آئندہ 7 دنوں میں 100 فیصد مکمل ہو جائے گی، جس پر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی ذخیرہ اندوزی پر کریک ڈاون کریں، شہریوں کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عوامی خدمت کچہریوں کی شکایات ازالہ شرح کا بھی آئندہ جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر