
مس یونیورس سال 2021 کا خطاب اپنے نام کرنے والی ہرناز سندھو نے لوگوں کو فٹ رہنے کے حوالے بہترین مشورے دیئے ہیں۔
حال ہی میں اہنے ایک بیان میں ہرناز سندھو نے بتایا ہے کہ میرا تعلق ایک پنجابی گھرانے سے ہے اور پنجابی لوگ کبھی ڈائٹنگ نہیں کر سکتے ہیں۔
ہرناز نے بتایا ہے کہ میں مکھن بہت شوق سے کھاتی اور وہ سب چیزیں بھی کھاتی ہوں جو مجھے بہت پسند ہیں۔
ہرناز کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو کھاتے پیتے رہنا چاہیئے کیونکہ ڈائٹنگ انسان کو کمزور کردیتی ہے لیکن ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ ضرور بنائیں تاکہ آپ چست اور صحت مند رہیں۔
ہرناز کا کہنا تھا کہ پر انسان جسمانی لحاظ سے الگ ہوتا ہے اسی لئے اپنی باڈی ٹائپ سمجھنا ہر ایک کے لئے ضروری ہے اور یہی آپ کی صحت کا راز ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان کا دماغ انسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر انسان یہ سوچ لے کہ اسے یہ کام کرنا ہے تو وہ کام کر کے رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News