Advertisement
Advertisement
Advertisement

آن لائن میٹنگز کے لیے زوم کے منفرد فیچر

Now Reading:

آن لائن میٹنگز کے لیے زوم کے منفرد فیچر

 لاک ڈاؤن کے دور میں دنیا بھر کو آن لائن میٹنگ کے نام سے روشناس کرانے والی ایپلی کیشن زوم نےاپنے استعمال کنندگان کے لیے مزید نئے اور منفرد فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک راڈار کے مطابق زوم نے اپنے میٹنگ کے فیچر کو نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ زیادہ موثر بنا دیا ہے۔ جس میں زوم نے اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس کے ذریعے اب میٹنگ کے ہوسٹ (میزبان) کو زیادہ با اختیار بنا دیا گیا ہے۔

فوکس موڈ

فوکس موڈ کے نام سے شامل کیے گئے فیچر میں اب زوم میٹنگ اپنے مقررہ وقت پر خود کار طریقے سے شروع ہوجائے گی، اس سے قبل میٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے ہوسٹ کا موجود ہونا ضروری تھا۔

اس فیچر کی بدولت کارپوریٹ اور کاروباری میٹنگز میں اداروں کو میٹنگ کے دوران متعدد ملازمین کی مانیٹرنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement

زوم کے فوکس موڈ میں میٹنگ میں شریک افراد خود کو، میزبان، شریک میزبان اور میٹنگ میں شیئر کیے جانے والے کانٹینٹ کو دیکھنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ جب کہ میزبان ’ گیلری ویو‘ منتخب کرکے تمام شریک افراد کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

میزبان میٹنگ میں شامل ہر فرد کو اس کے عہدے کے لحاظ سے ترتیب وار گیلری میں محفوظ کرسکتا ہے۔ اور یہ ترتیب ہر میٹنگ میں یکساں رہے گی۔

ویڈیو میل

نئی اپ ڈیٹ میں ویڈیو میل کے نام سے زوم نے اپنے کلاؤڈ فون سسٹم میں یہ فیچر شامل کیا ہے۔، جس کی وجہ سے شرکاء کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنا آسان ہوجائے گا۔ عموماً وائس میل فیچر کسی فرد کی عد م موجودگی میں فون پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب یہ متروک ہوچکا ہے۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے زوم نے ویڈیو میل کے نام سے وائس میل کا بہتر متبادل پیش کیا ہے۔ جس کی مدد سے زوم کے استعمال کنندگان اپنے اسمارٹ فون سے دفتری ساتھیوں کو ویڈیو گریٹنگز بھیج سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر