Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھرم شالا منہدم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

Now Reading:

دھرم شالا منہدم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی زیر ملکیت جائیداد / دھرم شالا منہدم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان میں ایویکیو پراپرٹی ٹرسٹ میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی اقدام کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے میں انکوائری درج کی گئی تھی۔

ممبر نیشنل اسمبلی رمیش کمار کی جانب سے بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں (کرایہ داروں اور اداروں کی ملی بھگت سے) سیٹھ ککومل اسومل دھرم شالا کے انہدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

آڈٹ پیرا OS-35 کی انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ EPTB   کی جائیداد NP/04/35 جو کہ نپئیرز کوارٹر، ایمبینکمنٹ روڈ کراچی پر واقع ہے،  کرایہ داروں (نادہندہ) کے زیر استعمال ہے۔

دوران انکوائری یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمارت کو منہدم کرنے کے لیے محکمہ ثقافت، حکومت سندھ کی جاری کردہ NOC  جعلی ہے۔

Advertisement

این او سی اس وقت کی سیکشن آفیسر مس فوزیہ مرسلین، میر نوش خان ( اسٹنٹ سپرٹینڈنٹ)، اعجاز احمد رند (جونیئر کلرک) کی کرایہ داروں اور فرنٹ مین دانش ولد محمد یوسف کی ملی بھگت اور معاونت سے جاری کی گئی۔

چیئرمین EPTB کی جانب سے منظور شدہ ترقیاتی پروگرام کی لاگت 12.5 ملین روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ کرایہ دار پروجیکٹ کی مطلوبہ رقم (ناقابل واپسی) جمع کرانے سے انکاری تھے۔

اس ضمن میں EPTB کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 31/2021 زیر دفعہ 420، 468، 471، 109  تعزیرات پاکستان بمعہ 5 (2)  انسداد رشوت ستانی ایکٹ 2021 کے تحت ملزمان اقبال اسوانی، کرایہ دار عبد الرحمن، کرایہ دار دانش ولد محمد یوسف، فرنٹ مین / ڈویلپر فوزیہ مرسلین، سابقہ سیکشن آفیسر، محکمہ ثقافت، حکومت سندھ، میر نوش خان، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ، محکمہ ثقافت، اعجاز احمد رند، سینئیر کلرک، محکمہ ثقافت، حکومت سندھ و دیگر کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں ایویکیو پراپرٹی ٹرسٹ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں کے کردار کا  بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر