آج کل شادیوں کا موسم ہے ہر طرف رنگوں کی بہار چھائی ہوئی ہے خواتین کی تیاریوں میں کپڑے اور زیورات کے ساتھ میک اپ کو بھی خاص اہمت حاصل ہے۔
یہی وجہ کہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی مختلف رنگوں سے سجایا جاتا ہے اور ان پر نیل کلر یا نیل پالش لگائی جاتی ہے جس سے ان کے حسن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ لیکن جب انہیں صاف کرنے کی بات کی جائے تو ریموورکا گھر میں ہونا بہت ضروری ہے اگر وہ میسر نہ ہوتو پھر اسے کیسے صاف کیا جائے؟ تو اس مشکل کا آسان سا حل حاضر ہے، تواپنائیں یہ چند گریلو طریقے جو نیل کلر احتیاط سے صاف کر کے ناخنوں کو بھی مضبوط بنائیں گے۔
الکوحل ملا پرفیوم یا پروڈکٹس
ناخن پالش صاف کرنے کے لئے اس سے بہتراور آسان طریقہ کوئی اور نہیں ہوسکتا، گھر میں موجود وہ تمام اشیاء جن میں الکوحل موجود ہو اسے ریموور کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے پرفیوم۔ اس کا اسپرے براہ راست ناخنوں پر کریں اور تیس سے چالیس سیکنڈ کے بعد روئی سے صاف کرنے پر نیل کلر بلکل صاف ہو جائے گا۔
کینو اور سرکہ
موسم سرما کی ایک اہم سوغات کینوہے جبکہ سرکہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ کینو کا رس اور سرکہ کو ہم وزن ملا کر ایک مکسچر تیار کرلیں، اب اسے ناخنوں پر لگائیں اور دس سیکنڈ کے بعد روئی سے صاف کر لیں نیل کلر صاف ہوجائے گا اور پھر پانی سے ہاتھ دھولیں۔
لیموں
کھٹاس لئے ہوئے تمام پھل میں ایسڈ پایا جاتا ہے اسی لئے لیموں کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیموں ایک ایسی سبزی ہے جو تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے لئے لیموں کو کاٹ کر ناخن پراس کا رس لگائیں اور کچھ ہی دیر بعد نیل پالش نرم ہو جائے گی، اب اسے روئی سے صاف کر کے ہاتھوں کو پانی سے دھولیں۔
ہیئراسپرے
ایسے تمام ہیئر اسپرے جس میں ایریسول شامل ہو، یہ بھی ناخنوں پر سے نیل کلر ہٹانے میں بھی بہترین کردار ادا کرتی ہیں، اس کے لئے کسی بھی کپڑے یا روئی پر اسپرے کر کے ناخنوں پر کچھ لمحوں کے لئے باندھ دیں اور پھر آسانی سے صاف کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
