
فٹبال کی دنیا کے معروف ترین ناموں میں سے ایک کھلاڑی محمد صلاح عیسائیت کا تہوار کرسمس منانے کی وجہ سے مداحوں کے عتاب کا شکار ہوچکے ہیں۔
مصری قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لیور پول سے وابستہ صالح کو ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ایک تصویر کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مذکورہ تصویر میں فٹبالر محمد صالح اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کرسمس کے لباس میں دکھائی دئیے۔
انہوں نے کرسمس ٹری بھی سجایا اور باقاعدہ مسیحی برادری کو مبارکباد بھی پیش کی۔
https://twitter.com/MoSalah/status/1474805374884712452?s=20
محمد صالح کا یہ عمل خصوصاً مسلم مداحوں شدید ناگوار گزرا۔
عبدالرحمٰن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ‘ کیا آپ دنیا بھر میں اپنی حمایت کرنے والے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا چاہتے ہیں؟ میرے بھائی، کرسمس ایک مذہبی تہوار ہے جس کی بنیاد تثلیث (باپ – بیٹا – روح القدس) کے اصول پر ہے اور آپ ہر روز پڑھتے ہیں (کہو، وہ ایک خدا ہے) اور ایک ایسے مذہب کو مناتے ہیں جو اس سے متصادم ہو۔ آپ خود کا احترام کریں، اپنے خالق کا احترام کریں، اور جو کچھ آپ قرآن میں پڑھتے ہیں اس پر عمل کریں۔’
لا حول ولا قوة الا بالله
وانت كل سنة نفس الموضوع يعني تبي تستفز مشاعر المسلمين الداعمين لك حول العالم؟
ياخي عيد دين قائم على مبدأ الثالوث (الاب – الابن – الروح القدس) وانت كل يوم تقرأ (قل هو الله أحد) وتحتفل بدين يناقض هذا الكلاماحترم نفسك واحترم خالقك وطبق ما تقراه بالقرآن
— عبدالرحمن (@AbuModayan) December 25, 2021
پینیلوپی نامی صارف خاتون مسلمانوں کے اس برتاو پر لکھتی ہیں، ‘اب میں شاید کبھی کسی کو عید کی مبارکباد بھی نہ دوں اور نہ ہی تم لوگوں سے کچھ کھاؤں، کیونکہ اس نفرت کے ساتھ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ جب تم ہم سے اتنی نفرت کرتے ہو تو اپنا گوشت اور پلاؤ ہمیں کیوں دیتے ہو۔’
I may even never wish anyone happy Eid or eat anything from you people because with all this hate, I don't even know why you give us your meat and pilau when you hate us this much.
O— Penelope❤️ (@penlopeAine) December 26, 2021
ایک اور صارف نے لکھا، ‘وہ فاتحہ پڑھتا تھا، ہر گول کے بعد سجدہ کرتا تھا، وہ اپنی بیوی اور بچوں کا چہرہ ظاہر نہیں کرتا تھا۔ پھر۔۔۔ اس کے مداحوں اور اس کے ہم وطنوں میں مقبولیت بڑھی، اپنا سینہ منڈوایا، عریاں ماڈلز کے ساتھ تصاویر بنوائیں، ہر سال کرسمس ٹری کے ساتھ مبارکباد اور تصویر کھنچوائیں۔ اے اللہ ہم تیری پناہ مانگتے ہیں فتنہ کے شر سے جو اس کے ظاہر اور پوشیدہ ہیں۔’
كان يقرأ الفاتحة
كان يسجد بعد كل هدف
كان لا يكشف وجه زوجته وأولاده
ثم
تكبر على معجبيه وأبناء بلده
حلق شعر صدره
صور مع العارضات العاريات
يهنئ ويصور كل عام مع شجرة الميلاداللهم إن نعوذ بك من شر الفتن ما ظهر منها وما بطن
— المـ ابوجابرـلكي ㉞ (@zain777) December 25, 2021
ایک صارف نے طنزیہ ٹوئٹ میں حجاب اور کرسمس کا غیر موافق تعلق واضح کیا۔
https://twitter.com/iiMiaSanMia/status/1474810833020596229?s=20
جبکہ ٹیٹیلوپ کہتی ہیں کہ محمد صلاح نے یہ سب ٹوئٹر پر ہنگامہ کھڑا کرنے کے لیے جان بوجھ کر کیا۔
https://twitter.com/Ajao42024085/status/1474810245746728962?s=20
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News