 
                                                      
مسلم لیگ ن کے موقف میں ڈرامائی تبدیلی سامنے آئی ہے۔
مسلم لیگ ن نے ان ہاؤس تبدیلی اوراستعفوں کے آپشنز پر سخت موقف اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اس حوالے سے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو بھی ہدایات جاری کردیں۔
شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ صرف حکومت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنائیں اور عوام میں ایکسپوز کریں، تحریک عدم اعتماد یا استعفوں کے آپشنز پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا یکساں مؤقف ہوگا تو استعمال کرینگے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے تعاون جاری رہے گا۔
صرف یہی نہیں حکومت گرانے کا آپشن بھی ن لیگ نے اپنے ایجنڈے سے نکال دیا۔
پارٹی قائد نوازشریف کو بھی تمام صورت حال پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے سے متعلق سردار ایاز صادق کا لندن مشن بھی ناکام ہو گیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ن لیگ کے قائد نواز شریف کو قائل نہ کر سکے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے سوالات اٹھا دئیے، لیگی قائد نے ان ہاؤس تبدیلی پر پیپلز پارٹی سے متعلق بھی تحفظات ظاہر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا جبکہ پی پی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ فارمولے کو بہترین قرار دیا۔
لیگی قائد نے دوران ملاقات سوال اٹھایاکہ کیا پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کی پوزیشن پر قائم رہے گی؟ ان ہاؤس تبدیلی کے بعد 3 ماہ میں الیکشن کی گارنٹی کیا ہو گی؟ نئے انتخابات میں حکومت کی اتحادی جماعتیں کس کا ساتھ دیں گی؟
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) ان ایکشن؛ لندن ایک مرتبہ پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں صدق دل سے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا، قائد حزب اختلاف سینیٹ کا عہدہ معاہدے کے خلاف پی پی لے اڑی۔
انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی ایک اچھی آپشن ہے، مگر بہت سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
لیگی قائد نے سردار ایاز صادق کو ہدایت جاری کی کہ ان ہاؤس تبدیلی کی آپشن کا دوبارہ جائزہ لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 