بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فٹ بال کھیلنے والے افراد میں بھولنے کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے فٹبال کے پیشہ ور کھلاڑیوں کو بھولنے کی بیماریوں (الزائمر اور ڈیمنشیا) کے لاحق ہونے کے حوالے ایک جامع تحقیق کی۔
مزید پڑھیے: باکسرز میں الزائمر کے خطرات تین گُنا تگ بڑھ جاتے ہیں، تحقیق
تحقیق کےدوران ماہرین نے اسکاٹ لینڈ کے ساڑھے 7 ہزار کے قریب فٹبالرز کی زندگیوں اور ان کی موت کی وجوہات کے حوالے سے ریکارڈ کرتب کیا۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فٹ بال کھیلنے والے افراد میں بھولنے کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے: کافی یا چائے فالج اور ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات تصدیق شدہ ہے کہ اگر کسی انسان کے سر پر بار بار چوٹ لگے یا اس کے سر کو غیر ضروری طور پر اور بہت زیادہ جھٹکے لگیں تو اس کی یادداشت کے جانے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی تناظر میں فٹ بال کھیلنے والے افراد اس مرض سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
