Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ بلاول کی پیشگوئی

Now Reading:

پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ بلاول کی پیشگوئی
بلاول بھٹو

 بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی مہم میں متحرک تمام جیالوں اور تنظیم کے عہدیداران کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہورمیں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پی پی پی کا ہوگا، این اے 133 کا ضمنی انتخاب نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقِ پاکستان کو جوڑنے والی پارٹی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سے پشاور تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہےکہ ہماری کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے زمید کہا کہ پیپلزپارٹی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی پورے پنجاب میں دوبارہ بحال ہوگی۔

حلقہ این اے 133 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی

مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کا معرکہ سر کرلیا۔

، کامیابی کے بعد ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی پارلیمان میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 133 ضمنی انتخاب میں کامیابی پرعوام اور پارٹی رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمیشہ کی طرح ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر