جنید صفدر
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی بہو عائشہ کو شادی پر دیے گئے تحفے کی تفصیلات بتادیں۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی دھوم ہے اور دلہا دلہن سے زیادہ خود مریم نواز اپنے لباس کی وجہ سے خبروں میں رہیں تاہم لیکن اس معاملے میں ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہیں بھی دکھائی دنہیں دیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال پوچھا کہ انہوں نے اپنی بہو کو تحفے میں کیا دیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے عائشہ کو لمبی زندگی، صحت اور تندرستی کی دعا دی۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کے ولیمے کی خوبصورت تصاویر
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ’’جس طرح نے میرے بیٹے کو اچھی بیوی دی ایسے ہی اللہ سب کو اچھی بیویاں دے جب کہ سب کی بیٹیوں کو اللہ اچھا داماد دے ، جس طرح اللہ نے میری شکل میں نواز شریف کو داماد دیا۔
اس سے قبل ایک موقع پر صحافی کی جانب سے شہباز گل کے بیان سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ویٹر ضرور لگ رہا تھا لیکن شہباز گل کی والدہ کی شادی میں، یہاں تو میں ٹھیک ٹھاک ہی لگ رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
