Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا کے حوالے سے مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

Now Reading:

میڈیا کے حوالے سے مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں وہ بظاہر اپنی “میڈیا مینجمنٹ” کا ذکر کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک مختصر آڈیو کلپ میں مریم نواز مبینہ طور پر کہہ رہی ہیں، ‘دیکھیے میری میڈیا منیجمنٹ، جیو نیوز اور دنیا نیوز نے تو ان کی جئی تئی پھیر دی ہے۔’

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھی مریم نواز کی ایک  آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مخصوص ٹی وی چینلوں کو اشتہارات نہ دینے کی ہدایت کر رہی تھیں اور اس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا تھا۔

حالیہ آڈیو لیک کے حوالے سے وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد نے ٹوئٹ کیا کہ ۔ مریم نواز کی آڈیوز مسلسل جیو نیوز اور دنیا نیوز کو مسلم لیگ (ن) کا لفافہ میڈیا ہونے کا الزام لگا رہی ہیں۔ دونوں چینلز کی خاموشی شکوک پیدا کر رہی ہے، ان دونوں چینلز سے منسلک صحافی بتانا پسند کریں گے کہ کیا آپ سب لوگ مریم نواز سے مینج ہوتے ہیں۔’

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ‘مریم نواز کی پے در پے آنے والی آڈیوز نے پاکستان کے میڈیا اسٹرکچر کی خامیاں سب کے سامنے آشکار کر دی ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘اگر ایسا میڈیا آزاد میڈیا ہے تو پھر غلام میڈیا کیا ہو گا؟ میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے۔’

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ‘مریم نواز کی نئی آڈیو ٹیپ کے بعد جیو اور دنیا ٹی وی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے, مریم بار بار ان کی جانبداری کا دعویٰ فرما رہی ہیں، مریم کے ترجمان ان کی آڈیو کو حقیقت مان چکے ہیں، اس کے بعد ان اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہو گی، اگر یہ جھوٹ ہے تو مریم سے معافی کا تقاضا کریں۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر