
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایڈز ڈے کے حوالے سے منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز ایک خطرناک بیماری ہے ، 1997 سے پہلے لوگ اس مرض سے مر جاتے تھے ، ایڈز کے اعدادوشمار دنیا میں بڑھ ہی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، ایڈز کے علاج سے محروم رہنے والے معاشرے کا کمزور طبقہ ہے ، کورونا کے نئے ویرینٹ سے ساری دنیا پریشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم صحت کے شعبے میں بہتری چاہتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اگر دنیا کی بڑی آبادی کو ویکسین لگ چکی ہوتی تو پریشانی نہ ہوتی ، سرنج کو خدا راہ دوبارہ استعمال نہ کریں اور خون وہی لگوائیں جو عطیہ کیا گیا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News