Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کی حکومت اور عوام خصوصاً جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور انصاف ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ سری لنکا کے عوام اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس افسوسناک واقعے کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بربریت کے اس واقعے سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے، حکومت اس ضمن میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گی، ذمہ داروں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا، پاکستان ہر اس شخص کا ہے جو یہاں بستا ہے، وطن عزیز میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا طبقے سے ہو۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر