Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

Now Reading:

کراچی: شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار/ ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سٹی سے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا عادی/ پیشہ ور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام شاہ زیب ولد عبد الغفور ہے، ملزم سے 1 ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے ڈکیتی/ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم 20 اپریل کو ثاقب نامی شہری سے 35 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم 9 جون کو محمد فرحان نامی شہری سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے چھینے، 30 نومبر کو غلام غوث نامی شہری سے 35 لاکھ روپے چھینے اور 13 نومبر کو شہری سے 7 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

Advertisement

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحے کے 2 مقدمات اور چھینا جھپٹی کا 1  مقدمہ  تھانہ گارڈن میں درج ہے، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھارادر، میٹھادر، شیر شاہ اور گارڈن کے علاقوں میں وارداتیں کیا کرتا تھا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ساتھی سجاد عرف بچھڑا اس سے قبل گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر