Advertisement
Advertisement
Advertisement

حدیقہ کیانی نے شادی کیوں کی تھی؟ گلوکارہ نے حقیقت بتا دی

Now Reading:

حدیقہ کیانی نے شادی کیوں کی تھی؟ گلوکارہ نے حقیقت بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کےحوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

 گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بتایا  کہ اُنہوں نے بچہ گود لینے کے لیے دوسری شادی کی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی۔

گزشتہ ماہ حدیقہ کیانی نے ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیا تھا۔

گلوکارہ نے انٹرویو میں اپنی دونوں طلاقوں کے بارے میں کُھل کر بات کی تھی۔

حدیقہ کیانی نے بتایا تھا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو میں نے کافی عرصے تک شادی نہیں کی تھی لیکن اس عرصے کے دوران میری زندگی میں ایک شخص تھا جو کہ مجھ سے کافی فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی میرے ساتھ تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پہلی طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی تو میں نے اس شخص سے یہ بات کی جس پر انہوں نے مجھے بچہ گود لینے کا مشورہ دیا کیونکہ میری خواہش تھی کہ میں ماں بنوں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میں چاہتی تھی کہ میں جس بچے کو گود لوں اُسے والد کا نام دوں اور دیگر والدین کی طرح اُس کی پرورش کروں یعنی اُس بچے کو ماں اور باپ دونوں کا پیار ملے۔

تاہم پھر میں نے بچے کو گود لیا لیکن اُس کی کاغذاتی کارروائی باقی تھی جس کے لیے مجھے جلدی دوسری شادی کرنی پڑی تاکہ بچے کو والد کا نام مل سکے۔

اس ہی وجہ سے میں نے فون پر گھروالوں کی موجودگی میں اُس شخص سے نکاح کیا کیونکہ وہ انگلینڈ میں مقیم تھے۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ میری دوسری شادی کے بعد میری والدہ کو فالج ہوگیا اور میں اپنے شوہر کے پاس انگلینڈ نہیں جاسکی کیونکہ مجھے والدہ کی دیکھ بھال کرنی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح شادی کے صرف دو ماہ بعد مجھے دوسری طلاق ہوگئی۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ اُس دن کے بعد سے، میں اکیلے اپنے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کررہی ہوں اور میں ناصرف خوش ہوتی ہوں بلکہ خود کو مضبوط خاتون بھی سمجھتی ہوں۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کے بیٹے کا نام نادِ علی ہے جوکہ اُنہوں نے گود لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر