Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، اسلام آباد میں ایک نیا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

Now Reading:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، اسلام آباد میں ایک نیا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسلام آباد میں ایک نیا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

تفصیلات کتے مطابق 59 سالہ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 2 درخواستیں جمع کرائی ہیں اور اسلام آباد کے اندر زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے استفسار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہائی ٹیک کرکٹ اسٹیڈیم بنانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ اسے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک تیار کرلیں گے۔

رمیز راجہ نے ملک میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بہت زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ا سٹیڈیم کی نشستیں اچھی نہیں ہیں، دیکھنے والی گیلریاں بھی اچھی نہیں ہیں، وہاں بالکل ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو اسپانسرز کو راغب کر سکے ،بہت ساری چیزیں ہیں جن کو مختلف سطحوں پر طے کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

رمیز راجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ہمارے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے اور پی سی بی بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج بہترین بنانے کی پوری کوشش کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، پشاور میں جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم زیر تعمیر ہیں۔

احسان مانی کے دور میں نیشنل ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جدید ترین انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں کرکٹ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

کھیل کے لیے جدید ترین سہولیات میگا پراجیکٹ پر مسلسل پیش رفت جاری ہے اور وزیراعظم  عمران خان اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر