Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سماجی اوراخلاقی مدد جاری رکھے گا ، قاسم خان سوری

Now Reading:

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سماجی اوراخلاقی مدد جاری رکھے گا ، قاسم خان سوری
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا

قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سماجی  اوراخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری تین روزہ دورہ پر یونان کے درالحکومت ایتھنز پہنچ گئے ہیں ، ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کے اکابرین میاں صغیر احمد کرنانہ ، اعجاز احمد پیارا ، چوہدری شبیر ، چوہدری مدثر خادم اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔

 ایتھنز ائیر پورٹ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جو سابقہ حکومتوں نے نہیں دیا۔

  قاسم خان سوری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل  پی ٹی آئی  حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بہت جلد اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی بھی دی جائے گی ، مسئلہ کشمیر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری میں اجاگر کیا ہے۔

  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہیں کرتا اور کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سماجی  اوراخلاقی مدد جاری رکھے گا ، پی ٹی آئی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کے اچھے امیج کو اجاگر کیا ہے اور سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنایا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر