Advertisement
Advertisement
Advertisement

35 دلچسپ سیاحتی مقامات کیلیے نئی ایئرلائن لانچ ، قیمت جانیے!

Now Reading:

35 دلچسپ سیاحتی مقامات کیلیے نئی ایئرلائن لانچ ، قیمت جانیے!
ایئرلائن

ایئرلائن

برٹش ایئرویز نے مختصر سفر کیلیے نئی ایئرلائن لانچ کردی جو لوگوں کو 35 مختلف سیاحتی مقامات پر لے جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے نئی ایئرلائن لانچ کردی جو لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی اور 35 مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرے گی۔

برطانوی فضائی کمپنی نے نئی ایئرلائن کا نام ’برٹش ایئرویز‘ ہی رکھا ہے لیکن اس کے لیے علیحدہ ٹیم تشکیل دی جائے گی اور برٹش ایئرویز سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہوگا، یہاں تک کہ وہ اپنے فیصلے لینے میں بھی آزاد ہوگی جب کہ نئی ایئرلائن  صرف مختصر مقامات کا سفر کرے گی۔

خیال رہے برٹش ایئرویز نے مارچ 2019 (کورونا وبا) کے ابتدا سے ہی لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے اپنی مختصر فلائٹس معطل کردی تھیں جس کی بنیادی وجہ کمپنی کا خسارہ تھا جو اسے یہاں سے اڑان بھرنے میں مل رہا تھا تاہم اب فضائی کمپنی نے صرف 35 مقامات کے سفر کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی برٹش ایرویز یونان کے دارالحکومت ’ایتھنز‘ ، جرمنی کے دارالحکومت ’برلن‘، اسپین کے جزیرے ’ابیزا‘ کے علاوہ ’میڈرڈ‘ ، ’مراکش‘ اور دیگر بڑے شہروں کا رخ کرے گی۔

Advertisement

فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایک مقام کے سفر کے لیے 39 یورو (7 ہزار 844 پاکستانی روپے) کا ٹکٹ رکھا گیا ہے جو مختلف مقامات کے لیے الگ الگ ہوگا اور دو طرفہ ٹکٹ کی قیمت بھی الگ ہوگی۔

برٹش ایئرویز کے چیف ایکزیکٹو سین ڈوئلے کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ تاریخی لمحہ ہے ، ہماری فضائی کمپنی کے بینر تلے مختصر فلائٹس کا مطلب برطانیہ کے لوگوں اور خاص طور پر گیٹ وک کے کسٹمرز کے لیے کم قیمت میں زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ، جو ہم نے کردکھایا ہے۔

واضح رہے دنیا بھر کی دلچسپ سیاحتی مقامات کے لیے برٹش ایئرویئرز کی نئی فلائٹس کا آغاز اگلے سال مارچ میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر