 
                                                                              حالانکہ سال 2012 میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی تھی، لیکن اب ایک بار پھر سازشی نظریات کے حامل افراد کا ماننا ہے کہ دسمبر 2021 میں دنیا ختم ہوجائے گی۔
اس بار بھی رواں سال دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کو مایان کیلنڈر سے جوڑا جارہا ہے۔ سازشی نظریات کے مبلغ پادری پال بیگلی نے دنیا کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور ثبوت کے طور پر مایان کیلنڈر اور حالیہ شمسی طوفان کی سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔
21 دسمبر 2012 کو جب دنیا کا خاتمہ نہ ہوا تو اس کے ساتھ ہی مایان کیلنڈر کی اہمیت دم توڑ گئی، تاہم اب سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ مایان کا حساب غلط تھا۔
اس حوالے سے پادری بیگلی کا کہنا ہے کہ مایان کیلنڈر ایک بار پھر زندہ ہوگیا ہے اور اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ تباہی کا وقت آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے مایان لوگ “ڈیسلیکسک” رہے ہوں اور انہوں نے غلط تاریخ نوٹ کی ہو۔
واضح رہے کہ پادری بیگلی کے دعوے خالص قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور ان کی حمایت میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔
مایان کیلنڈر کیا ہے؟

-مایان کیلنڈر
مایان کیلنڈر، تاریخوں اور تقویموں کا ایک نظام ہے جسے وسطی امریکہ کی متعدد ثقافتیں استعمال کرتی تھیں۔
اس کا تعلق 5 ویں صدی قبل مسیح سے ہے اور یہ آج بھی کچھ مایان برادریوں کے استعمال میں ہے۔
مایان کیلنڈر میں تین الگ الگ متعلقہ کیلنڈر ہیں۔ لانگ کاؤنٹ، زولکن (خدائی کیلنڈر)، اور حاب (سول کیلنڈر)۔
ہر کیلنڈر چکر کی شکل میں ہے، جس کا مطلب ہے کہ نیا دور شروع ہونے سے پہلے دنوں کی ایک مخصوص تعداد مکمل ہونی چاہیے۔
Tzolkin اور Haab دنوں کی شناخت کرتے ہیں اور ہر 52 سال بعد وہ جڑ کر ایک کیلنڈر راؤنڈ بناتے ہیں۔
اس میں لانگ کاونٹ کی تاریخ پہلے آتی ہے، پھر زولکن کی تاریخ، اور آخر میں حاب کی تاریخ آتی ہے۔
مایانوں کا خیال تھا کہ کائنات تباہ ہو گئی تھی اور پھر ہر عالمگیر دور کے آغاز میں دوبارہ تخلیق کی گئی تھی۔
مایان قبیلے کے لوگوں نے پیشگوئی کی تھی کہ دنیا 21 دسمبر 2012 کو ختم ہو جائے گی۔تاہم، ناسا نے ان افواہوں کو رد کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 