Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، اعجاز احمد چوہدری

Now Reading:

قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، اعجاز احمد چوہدری

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں۔

تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام کینال ویو پارٹی سیکرٹریٹ میں قائد اعظم محمد جناح کے یوم ولادت پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری تھے۔

تقریب میں شبیر سیال، علی امتیاز وڑائچ، میجر (ر) ظفر چھٹہ، علی چوہدری، فیاض بھٹی، میاں ثاقف محبوب، ڈاکٹر مصباح ظفر نے شرکت کی جبکہ این اے 133 کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، قائد نے خطے کے خوفزدہ آور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو الگ وطن کے حصول کے لئے آزادی کی تڑپ پیدا کی، زندہ قومیں اپنے رہبروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قائد اعظم کے فرمودات اور نظریات ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قائد اعظم کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے مدبرانہ انداز میں برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی۔

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ قائد کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہمیں آزاد وطن کی نعمت نصیب ہوئی، پاکستان کا قیام نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر پاک وہ ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار اسلامی مملکت کا تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد جناح 1876 میں آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی بابائے قوم کو ان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میں بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Advertisement

دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد بابائے قوم کے ایصال ثواب اور ملک کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوا، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔ جہاں گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جس کے بعد زندگی سے پر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عام شہری بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر