Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

ہم پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم  پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سابقہ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود علی ملک، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، ایم ایس مئیو ہسپتال ڈاکٹر محمد افتخار، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین،پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، ڈاکٹر فیاض احمدر انجھا، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع، پروفیسر محمد سعید، پروفیسر عظمیٰ حسین، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر احسن نعمان و دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس میں مرحومہ پروفیسر ڈاکٹر فخرالنساء اختر کو بہترین خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ و دیگر فیکلٹی ممبران نے خیالات کا اظہار کیا۔

تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر فخرالنساء کے ساتھ بہت دیرینہ تعلق تھا، اللہ پاک ان  کے درجات بلند فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈاکٹر فخر النساء سے بہت کچھ سیکھا، ہمیشہ ان کے جیسا بننے کی کوشش کی، ہم نے ان سے خود اعتمادی سیکھی، انہوں نے خدمت انسانیت کر کے بہت نیکیاں سمیٹی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء نہیں بلکہ میری روحانی ماں کا انتقال ہوا ہے، پروفیسر عائشہ کی خوش نصیبی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر ان کی والدہ تھیں، اللہ پاک مرحومہ کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے، اللہ پاک ہم سب کو ان کے نقشِ قدم پر چل کر خدمت انسانیت کی توفیق عطاء کرے۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر فخر النساء اختر کی گراں قدرِ خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان کی اپنی ذات میں ایک ادارہ کی حیثیت رکھتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر