Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

Now Reading:

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں ڈینگی وارڈ میں6 مریض زیرعلاج ہیں۔

نشتراسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیرعلاج 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق جبکہ 3 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی تاحال ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےمزید 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار507 ہوگئی ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے17 مریض زیرعلاج ہیں اور ڈینگی سے اب تک 10 اموات ہوچکی ہیں۔

 ڈینگی سے کیسے بچا جائے؟

ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے اور مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس یا لان ، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر