Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی پالیسی کیا ہے؟

Now Reading:

قومی سلامتی پالیسی کیا ہے؟

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تحریری طور پر نیشنل سیکیورٹی پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کی منظوری آج بروز پیر  قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی جانب سے دی جا چکی ہے۔

قومی سلامتی پالیسی کے مسودے جو تیار کرنے میں سات برس لگ گئے اور آج بالآخر یہ منظور ہوگیا ہے۔

لیکن عوام پوچھ رہے ہیں کہ قومی سلامتی پالیسی آخر ہے کیا؟

پانچ سال کے لیے تیار کی گئی قومی سلاتی پالیسی پر سالانہ بنیاد نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے نظرثانی کی جائے گی۔

انسانی و معاشی تحفظ، اندرونِ ملک امن و امان کی صورتحال، اور خطے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات مذکورہ پالیسی کے اہم نکات ہیں۔

Advertisement

پالیسی میں بنیادی طور پر ملک پر منڈلاتے اندرونی اور بیرونی خطرات، تیل کے موجودہ اور مستقبل میں ضرورت کے لحاظ سے تلاش کئے جانے والے ذخائر، پانی کی ضرورت اور آئندہ پانچ برسوں کے آبی وسائل کے استعمال پر غور کی بات کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں غذا اور قومی وسائل کی سکیورٹی بھی پالیسی کا جُز ہیں۔

تمام وزارتیں اور صوبائی حکومتیں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے زیرِ سایہ اقدامات کریں گی۔

پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک میکنزم تیار کیا جائے گا جس سے متعلقہ معاملات پر نظر رکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر