گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بسوں کا آغازہوگیا ہے، آج کراچی کے لیے تیسری خوشی کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پرحاضری دی اور میڈیا سے گفتگو کی۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم وہ منصوبے لانے کی کوشش کررہےہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو۔ آج کراچی کیلئے تیسری خوشی کا دن ہے۔ آج قائد اعظم ڈے پرگرین بس کا بھی آغازہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گرین لائن بسیں عوام کیلئے ہیں۔ چاہتا ہوں کہ سندھ حکومت بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔ وفاق اور سندھ حکومت کے تعاون سے شہرمیں ترقی ہوگی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ کامنصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عزم کرتے ہیں کہ قائداعظم کے وژن کوآگے لیکرجائیں گے۔
گورنرسندھ نے مذید کہا کہ ہم آج کے دن کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولے۔ کشمیری عوام کو جلد آزادی ملے گی۔
اس موقع پر وزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ملک بنانےمیں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کوآزادی حاصل ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے۔ آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد کا ساتھ دیتےرہیں گے۔ پاکستان کوجمہوری ملک بنانا قائد کا وژن تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
