Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد ضرورت مند افغان عوام کیلئے مثبت قدم ہے، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد ضرورت مند افغان عوام کیلئے مثبت قدم ہے، ترجمان دفترخارجہ
بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد ضرورت مند افغان عوام کیلئے مثبت قدم ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی امداد بارے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2615 کا اتفاق رائے سے منظور ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ افغان عوام کی انسانی امداد سلامتی کونسل پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد انتہائی نازک وقت پر سامنے آئی، یہ قرارداد عالمی برادری کی افغان عوام کی مدد کے لیے فوری ردعمل کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کئی دہائیوں کے تنازعات کے باعث بے پناہ نقصان اٹھا چکے ہیں، یہ پاکستان میں او آئی سی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کی منظور کردہ قرارداد کی عکاس ہے۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی ہر ممکن تیز تر انسانی، بحالی، تعمیرنو، ترقی، تکنیکی، مادی امداد کا مطالبہ کرتا ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد ضرورت مند افغان عوام کے لیے درست سمت میں مثبت قدم ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تمام ممالک اقوام متحدہ ایجنسیاں، تنظیمیں، عالمی مالیاتی ادارے افغان عوام کی تیز تر مدد یقینی بنائیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی مطالبے کے مطابق اب افغان عوام کا ان کی معیشت، منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، پاکستان پُرامید ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کی دل کھول کر مدد کریں گے۔

 واضح رہے اس سسے قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے افغانستان کے لئے انسانی امداد کی قرارداد منظور کرلی، اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا تھا کہ اس قرارداد کی منظوری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی، قرارداد کی منظوری کے بعد افغانستان کو امداد کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں ختم ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کہتا رہا ہے کہ افغانستان کو بنیادی اشیائے ضرورت کے لئے امداد فراہم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا تھا کہ سیکیورٹی کونسل میں قرارداد امریکا نے پیش کی۔ پاکستان چین اور روس نے اس قرارداد کے حوالے سے ممبر ممالک کے ساتھ روابط کئے، قرارداد کی منظوری سے افغانستان کو فوری طور پر امداد کے لئے جمع کی گئی رقم ادا کی جا سکے گی۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت بھی اپنے رویے میں بہتری لائے گی اور لا بھی رہی ہے، قرارداد کی منظوری افغانستان کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر