Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں، جوبائیڈن

Now Reading:

امریکا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون کے امریکا میں تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اومی کرون سے بچنے کیلئے امریکی شہری ویکسین اور بوسٹرز لگوائیں کیوںکہ اومی کرون سے بچاو صرف ویکسین لگانے سے ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ ایک مرتبہ پھر کورونا کی لپیٹ میں، یومیہ ریکارڈ مثبت کیسز

برطانیہ میں کورونا وبا نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے اور گزشتہ روز ملک میں ایک دن کے دوران ریکارڈ کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں ایک دن کے دوران 88 ہزار کے لگ بھگ کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ، اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ 78 ہزار 610 کیسزرواں برس جنوری میں رپورٹ ہوئے تھے۔

Advertisement

برطانیہ کی 6 کروڑ 70 آبادی میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد اب تک اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نئے مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے، جس کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 77 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر