Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ویڈیو اسکینڈل معاملے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، ضیاء لانگو

Now Reading:

حکومت ویڈیو اسکینڈل معاملے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، ضیاء لانگو

مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ حکومت ویڈیو اسکینڈل معاملے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے ملاقات کی، ملاقات میں ویڈیو اسکینڈل سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر داخلہ ضیاء لانگو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گھناؤنے عمل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے متسحق نہیں، بلوچستان کی رویات کا چہرہ مسخ کرنے والے اپنے انجام تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، دو ملزم گرفتار ہیں دیگر کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔

صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا کہنا تھا کہ کیس میں اب تک کی پیش رفت اطمینان بخش ہے، پوری امید ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ضیاء لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ویڈیو معاملے کے بعد وزیر اعلیٰ سیمت ہر ایک نے نوٹس لیا ہے، پولیس اور محکمہ داخلہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے سرگرم ہے، ایسے درندے قابلِ معافی نہیں۔

ان کا کہنا تھا پولیس اور فورسز فرائض سے غافل نہیں، آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس رپورٹ سے مطمئن ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ ویڈیو اسکینڈل معاملے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے معاملے پر سیاست کی گئی، پولیس کیس دباؤ میں آئے بغیر کر رہی ہے، کوئی سیاسی شخصیات معاملے میں ملوث نہیں ہے، پولیس کے پاس تمام ڈیٹا محفوظ ہے۔

ضیاء لانگو نے کہا تھا کہ اب تک دو ملزن گرفتار ہیں، احتجاج عوام کا حق ہے لوگ اداروں سے تعاون کرے، ابھی تفیشی عمل چلا رہا ہے، تمام اداروں سے مدد لیں گے، گوادر دھرنے کے سولہ مطالبات حکومت نے پورے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین مطالبات وفاقی حکومت کے ہیں، باڈر کنٹرول ایف سی ایک رات میں نہیں دے سکتے، کوئٹہ میں بین الاقوامی دہشت گردی کا شکار ہے، حالات اور برے ہوتے اگر حکومت کنڑول نہ کرتی۔

مشیر داخلہ ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ فورسسز کی قربانیوں سے حالات بہتر ہیں، ڈاکٹرز احتجاج پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوگا، ڈاکٹرز احتجاج پر عدالتی احکامات پر عمل در آمد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر