
کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف میں پولیو مہم کے دوران جھگڑا ہوا ہے۔
علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی، فائرنگ کے دوران 1 شخص پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔
علاقہ ذرائع کے مطابق پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر فائرنگ کی گئی، علاقہ مکینوں نے پولیس اور پولیو رضا کاروں کا گھیراؤ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کی شناخت 35 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے، عدیل کی ٹانگ پر گولی لگی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل فوری موقع پر پہنچے، صورت حال کو کنٹرول کر لیا گیا، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی موجودگی میں پولیو مہم جاری تھی، والدین کی جانب سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر تلخ کلامی ہوئی۔
ترجمان کراچی پولیس نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے گن مین کی جانب سے گولی چلائی گئی، گولی 20 سالہ نوجوان عقیل کی ٹانگ پر لگی، نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث گن مین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، علاقہ پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیو ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ واقعے پر فوری تحقیقات کرواکر کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں پولیو ٹیمز سے کسی قسم کی زیادتی یا بد تمیزی برداشت نہیں کروں گا، پولیو کے قطرے ضائع کرنا قانون کے خلاف ہے، ہم ہر صورت پولیو کا خاتمہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News